اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

اپوزیشن اے پی سی کے حوالے سے تذبذب کا شکار کیوں؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے ایجنڈےکو حتمی شکل نہیں دی جاسکی، حکومت کےخلاف حکمت عملی پر بڑی سیاسی جماعتیں تحفظات کا شکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی پی، ن لیگ اور جے یو آئی کا اپنا اپنا ایجنڈا ہے، ن لیگ میں بھی اس بارے میں تحفظات کاشکار ہے جب کہ پی پی جمہوری عمل کے اندر جدوجہدکی حامی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ بھی حکومت مخالف حکمت عملی پر تذبذب کا شکار ہے، پی پی اور ن لیگ کے درمیان بھی معاملات عدم اعتمادکاباعث ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع رہبر کمیٹی کے مطابق دو بڑی جماعتیں ابھی تک فضل الرحمان کو بھی ایجنڈے پر نہیں لا سکیں، حکومت ختم کرنے کیلئےکوئی جماعت تیار نہیں۔

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس 20 ستمبر کو طلب کی گئی ہے، اے پی سی کے لیے زرداری ہاؤس کا انتخاب کیا گیا تھا اور اس مقام پر بھی سوالات اٹھے تھے جس کے بعد اے پی سی کا مقام تبدیل کرنا پڑا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں