بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پی ایم ایس اے کی کھلے سمندر میں کارروائی، 2700 کلومنشیات برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

گوادر : پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلنے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے آٹھ اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے کھلے سمندر میں منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائی کی ہے، پی ایم ایس اے نے 8 اسمگلرز گرفتار جبکہ 2700 کلو منشیات برآمد کی ہے۔

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی کارروائی کے دوران اسمگلروں نے کشتی کو آگ لگاکر سمندر میں چھلانگ لگادی تھی، پی ایم ایس اے اہلکاروں نے اسمگلروں کو سمندر سے نکال کر گرفتار کرلیا۔

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ پکڑی گئی منشیات عالمی مارکیٹ میں مالیت 82 ملین روپے ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں