بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

آصف زرداری کی ریفرنسز خارج کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ 23 ستمبر کو سنایا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

سلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق صدرآصف زرداری کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی اسلام آباد : احتساب عدالت میں میگا منی لانڈرنگ ،پارک لین اورٹھٹھہ واٹر سپلائی کیس میں آصف علی زرداری کی ریفرنسز خارج کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ 23 ستمبر کو سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق صدرآصف زرداری کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ، جس میں عدالت نے آصف زرداری کی میگا منی لانڈرنگ،پارک لین،ٹھٹھہ واٹرسپلائی ضمنی ریفرنسز خارج کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ موخر کردیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ ضمنی ریفرنسز خارج کرنے کی درخواستوں پرفیصلہ 23 ستمبر کو سنایا جائےگا ، احتساب عدالت کے جج اعظم خان محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔

گذشتہ سماعت میں آصف علی زرداری کے وکیل نے استدعا کی کہ ٹھٹھہ واٹرسپلائی ، میگا منی لانڈرنگ ریفرنس خارج اورآصف زرداری کوبری کیا جائے جبکہ نیب نے آصف زرداری کےریفرنس خارج کرنےکی درخواست کی مخالفت کردی تھی۔

پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری سمیت 25 شیئر ہولڈرز تھے، نیب نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کمپنی نے 2008 میں جعلی فرنٹ کمپنی پارتھینون کے نام پر نیشنل بینک سے ڈیڑھ، ڈیڑھ ارب روپے کے دو بار قرض لئے جسے بعد میں واپس نہیں کیا گیا اور قومی خزانے کو 3 ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کے علاوہ دیگر افراد پر جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کرنے کا الزام ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں