ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

مگر مچھ کے ساتھ ویڈیو دیکھ کر صارفین حیرت زدہ

اشتہار

حیرت انگیز

جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے شخص نے نمکین پانی کے مگرمچھ کے ساتھ ویڈیو بنائی جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے۔

ماٹ رائٹ نے فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر مگر مچھ کے ساتھ لین دین کے معاملے کو دکھایا جس میں وہ بنا خوف انتہائی مہارت کے ساتھ ’بونی کرنچر‘ کے ساتھ کھیل رہے تھے۔

رائٹ کو نیشنل جیوگرافکس چینل میں اسٹار کے نام سے جانا جاتا ہے جو مگرمچھوں کو بنا خوف و خطر نہ صرف دیکھتے ہیں بلکہ اُن کے قریب بھی چلے جاتے ہیں۔

رائٹ اس سے قبل بھی مگرمچھوں کے ساتھ اپنی ویڈیوز انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرچکے ہیں یہی وجہ ہے کہ صارفین اُن کی نئی ویڈیو کا بے چینی سے انتظار کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ویڈیو آسٹریلیا کے شمالی علاقے کی ہے جہاں نمکین پانی کے مگرمچھ موجود ہیں۔ رائٹ اس پانی میں کھڑے ہوئے تھے کہ اچانک اُن کے قریب ’بونی کرنچر‘ پہنچ گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں