اشتہار

23 ہفتوں‌ میں جنم لینے والا دودھ کے کارٹن کے سائز جتنا بچہ

اشتہار

حیرت انگیز

اوسلو : دودھ کے کارٹن کے سائز کا بچہ معجزاتی طور پر زندہ بچنے میں کامیاب ہوگیا اور اب وہ عام بچوں کی طرح اپنی پہلی سالگرہ منارہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دودھ کے کارٹن کے برابر بچے نے یورپی ملک اوسلو کے شہر آلٹا کی رہائشی خاتون کے ہاں جنم لیا تھا اور پیدائش کے وقت ڈاکٹروں نے بچے کو ماں کو تھماتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بچہ کچھ وقت بعد مرجائے گا۔

ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ بچے کا جنم 4 ماہ قبل ہوا جس کی وجہ اس کے دماغ کو نقصان پہنچا ہے، اسی لیے یہ بچہ کچھ دیر بعد فوت ہوجائے گا لیکن پیدائش کے وقت دودھ کے کارٹن جتنا بچہ معجزاتی پر زندہ بچ گیا اور اب اپنی پہلی سالگرہ منارہا ہے۔

- Advertisement -

مذکورہ بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ میں ابھی ایسے کسی بھی بچے سے نہیں ملی کو وقت سے پہلے پیدا ہوا اور اس کی صحت بھی درست ہو لیکن میرا بچہ آج بلکل عام بچوں کی طرح صحت مند ہے، جس سے متعلق ڈاکٹرز نے کہا تھا کہ تین ہفتوں سے زیادہ زندہ نہیں رہ پائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں