اسلام آباد: ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 7 مریض انتقال کر گئے، این سی او سی کا کہنا ہے ملک بھر میں کرونا سے اموات کی تعداد 6,415 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا کیسز اور اموات کی تعداد میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا کے 7 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد وبا سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 415 تک پہنچ گئی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں ملک میں 645 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی، کرونا کے ایکٹو کیسزکی تعداد 6 ہزار 572 ہے،ملک بھر میں کرونا کے 2 لاکھ 92 ہزار 44 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 33 ہزار 362 کرونا کیسز،پنجاب میں 98 ہزار 272، کے پی میں 37 ہزار 270 کرونا کیسز سامنے آچکے ہیں،اسلام آباد میں 16 ہزار 86،گلگت بلتستان 3412،بلوچستان میں14 ہزار138 اور آزاد کشمیرمیں کرونا کے 2491 مصدقہ کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں کرونا سے2459،پنجاب میں 2226 مریض،خیبرپختونخوا میں 1258، اسلام آباد میں 180، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں کرونا کے81 اور آزاد کشمیر میں کرونا وائرس سے 66 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24گھنٹےمیں ملک بھر میں 35 ہزار 720 کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔