ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

ٹیکس تفصیلات میں غلطی ، ایف بی آر نے سینیٹر فیصل جاوید سے باضابطہ معذرت کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو‌( ایف بی آر ) نے ٹیکس تفصیلات غلط جاری کرنے پر سینیٹر فیصل جاوید سے باضابطہ معذرت کرلی اور کہا شناختی کارڈ غلط ہونے پر ٹیکس تفصیل بھی غلط جاری ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو‌( ایف بی آر ) نے سینیٹر فیصل جاویدکی ٹیکس تفصیلات سے متعلق وضاحت جاری کردی، ترجمان نے کہا سینیٹر فیصل جاویدنےشناختی کارڈکےغلط اندراج پرایف بی آرسے رجوع کیا، شناختی کارڈ غلط ہونے پر ٹیکس تفصیل بھی غلط جاری ہوئی۔

ترجمان ایف بی آر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹیرینزڈائریکٹری میں درج معلومات درست نہیں، اندراج کی غلطی پر معززپارلیمنٹیرین سے معذرت خواہ ہیں، ٹیکس ڈائریکٹری میں تمام ٹیکس گزاروں کی لسٹ میں تفصیلات درج ہیں، سیریل چار، نو، نو، نو،صفر، تین پرسینیٹرفیصل کے ادا کردہ ٹیکس کی تفصیلات موجود ہیں، سینیٹر فیصل جاوید کی جانب سے چھیالیس ہزار ایک سوستائیس روپے ٹیکس ادا کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پارلیمنٹیرین ڈائریکٹری میں غلطی کو دور کرکے اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے۔

خیال رہے فیڈرل بورڈ آف یونیو نے 2018 میں ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے جمع کرائے گئے ٹیکسوں کی تفصیلات جاری کی تھیں، جس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے 2 لاکھ 82 ہزار 449 روپے ٹیکس ، بلاول بھٹو زرادری نے 2 لاکھ 94 ہزار 117 روپے ، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے 97 لاکھ 30 ہزار 545 ، آصف زرادری نے 28 لاکھ 91 ہزار 455 روپے ٹیکس دیا۔

ایف بی آر کی تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا اور سینیٹر فیصل جاوید کا نام ٹیکس نہ دینے والوں میں شامل تھا۔

مزید پڑھیں : فیصل جاوید نے انکم ٹیکس کی تفصیلات جاری کردیں

بعد ازاں سینیٹر فیصل جاوید نے انکم ٹیکس ادائیگیوں سے متعلق عوام کو حقائق سے آگاہ کیا تھا ، سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ 2018 میں میرے ٹیکس نہ بھرنےکی خبرمضحکہ خیزہے، 11سال سےایف بی آر میں فائلر ہوں، تنخواہ دار ہونےکے ناطےمیری تنخواہ سےٹیکس کٹتاہے، 2018 میں 35 ہزار909 روپے ٹیکس اداکیا۔

ٹیکس ڈائریکٹری میں غلط اندراج پرسینیٹرفیصل جاویدنے ایف بی آرسے رجوع کرتے ہوئے اداکردہ ٹیکس،ڈائریکٹری میں شناختی کارڈکےغلط اندارج سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں