جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

امریکا میں معمولی جھگڑے کے بعد فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 14 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکا میں رقص کی تقریب کے دوران معمولی جھگڑے کے بعد فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیویارک کے شہر روچیسٹر میں رقص کی تقریب کے دوران معمولی جھگڑے کے بعد فائرنگ سے نوجوان لڑکا اور لڑکی ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

قائمقام پولیس چیف مارک سمونز کے مطابق تقریب کے دوران گھر میں 100 افراد موجود تھے، رات ساڑھے بارہ بجے درمیان فائرنگ کی گئی۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق فائرنگ سے لڑکا اور لڑکی ہلاک ہوئے جن کی عمریں بالترتیب 18 سے 22 سال تھیں جبکہ زخمی افراد کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

At least 2 dead and 14 wounded in a house party – SELF MANAGEMENT COLORADO

پولیس چیف نے بتایا کہ دیگر متاثرین میں سے کسی کو بھی جان لیوا چوٹ نہیں آئی، پولیس کی جانب سے متاثرہ افراد کے نام جاری نہیں کیے گئے اور نہ ہی کسی ملزم کی شناخت ہوسکی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے بیان قلمبند کیے جارہے ہیں تاکہ فائرنگ کے بارے میں مزید معلومات مل سکیں اور مشتبہ شخص کا تعین ہوسکے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی ریاست کیرولینا میں نائٹ کلب میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے تھے۔

اس سے قبل ریاست فلوریڈا کے جنوبی شہر اورلینڈو میں نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں