ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس، حکومتی وزرا کا ردعمل بھی آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کی میزبانی میں وفاقی دارالحکومت میں منعقد ہونے والی اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس پر حکومتی وزرا کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ابو بچاؤ مہم کی اور قسط فلاپ ہوگئی، میڈیا کی آزادی کا ثبوت ہے کہ نواز شریف کی تقریربراہ راست دکھائی گئی، نوازشریف کہتے ہیں 33سال ملک میں آمریت رہی، یہ نہیں بتایا ان سالوں میں 15سال وہ خوداس سسٹم کا حصہ رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نےخود کٹھ پتلی کے طور پر خدمات سرانجام دیں، نوازشریف کی تقریر کا نکتہ یہ ہے میں حکومت میں ہوں توسب ٹھیک ہے، ان کو گلہ ہے جب عمران خان اور عوام نے مجھے نکالا تو ساتھ کیوں نہ کھڑے ہوئے۔

- Advertisement -

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ نوازشریف کی جی ٹی روڈ پر تقریرشہباز کی سیاست پرخودکش حملہ تھی، شہباز شریف نے نواز شریف کی لگائی آگ بجھانے کی ناکام کوشش کی، نوازشریف کی تقریر دکھانے کی اجازت وزیراعظم کی کمال سیاسی تدبیر تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی کا حاصل وصول شہبازشریف کی سیاسی تباہی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے بھی اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف باہر بیٹھ کر خودکو بےنقاب کرتے رہے، نوازشریف نے اپنی چوری اور بےغیرتی چھپانے کے لیے اداروں پرالزام لگایا، نوازشریف بتاتے رہے کہ وہ خود اقتدار میں ہمیشہ کیسے آئے۔

اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ آج کی اے پی سی دیکھ کر علی بابا چالیس چور یاد آگئے، آج ملک کی خارجہ پالیسی اور معیشت درست ہوگئی ہے، ان سب نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکر کھڑا کیا تھا، فضل الرحمان جب سے بےروزگار ہوئے تب سےپریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری نے سیلاب متاثرین پر کوئی اجلاس نہیں بلایا، اچھاہوتا بلاول سندھ کے مسائل پر اےپی سی لاڑکانہ میرپورخاص میں بلاتے، مریم اور بلاول ابو بچاؤ تحریک چلارہے ہیں، عمران خان کی مقبولیت سے اپوزیشن خوفزدہ ہوچکی ہے، ان لوگوں نےخود کو بچانے کے لیے ملک کےخلاف ووٹ دیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے بھی اے پی سی پر کڑی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہاں جاکر بھی ان کو پرچی یاد آگئی، میزبانی کرنے والے بھی پرچی پڑھ رہے تھے، کہاگیا ن کا مقابلہ عمران خان سے نہیں ان کو لانے والوں سےنہیں، اس کامطلب ہے ان کامقابلہ پاکستان کےعوام سے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک شخص جوعدالت کے سوالوں کےجوب نہیں دے سکتا وہ سوال پوچھ رہا ہے، سپریم کورٹ نےمنی ٹریل حاصل کرنےکے بعد عمران خان کو کلیئر قرار دیا، سپریم کورٹ نے منی ٹریل حاصل کرنےکے بعد عمران خان کوکلیئرقراردیا، عمران خان نے سارا حساب دے دیا پھر کیوں حساب مانگ رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں