ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

’نواز شریف کی تقریر آئین پاکستان کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سارے بڑے چور نے میڈیا پر آکر تقریریں کیں، نواز شریف کی تقریر میں کہیں نہیں لگا کہ وہ بیمار ہیں، ان کی تقریر آئین پاکستان کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے زرداری اور نواز شریف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی چور نے یہ نہیں بتایا جو دولت لوٹی وہ کیسے واپس کی جائے، انہوں نے احتساب کے عمل میں پیش آنے والی سختیوں کا ذکر کیا۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ کسی چور نے یہ نہیں بتایا جو دولت لوٹی وہ کیسے واپس کی جائے، کسی نے ملکی عوام کی بات نہیں کی، دونوں اقتدار چھیننے پر روئے دھوئے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ایک اشتہاری نے حکومت اور پاکستان کو کمزور کرنے کی باتیں کیں، انشااللہ جلد چوروں، لٹیروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے لندن میں بیٹھ کر بھاشن دیتے رہے، نواز شریف کی تقریر آئین پاکستان کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بھگوڑے ملک کو دوبارہ تباہی کے دہانے پر دیکھنا چاہتے ہیں، نواز شریف بھول چکے سیف الرحمان اینڈ کمپنی مخالفین کے خلاف کیا کیا کرتی رہی ہے، چوری چھپانے کے لیے اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے، نواز شریف نے ایک گھنٹے سے زائد تقریر میں وطن واپسی کا نہیں بتایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں