اشتہار

کراچی ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکار سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کا اے ایس آئی سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پر اے ایس ایف اہلکار ندیم کو سانپ نے ڈس لیا، اے ایس ایف اہلکار کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اے ایس ایف ترجمان کے مطابق اے ایس آئی محمد ندیم کو زہریلے جانور نے کاٹا تھا جو سانپ یا بچھو ہوسکتا ہے، ندیم اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔

- Advertisement -

ایئرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ رن وے اور اطراف کے علاقوں میں خطرناک حشرات کے خاتمے کے لیے مسلسل اسپرے مہم جاری ہے۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق یہ ایک حادثاتی واقع ہے، ادارے کی جانب سے اہلکار کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی گئی مگر خدا کو یہی منظور تھا۔

مزید پڑھیں: نجی ایئرلائن کے طیارے کے ٹائر سے سانپ لپٹ گیا

انہوں نے بتایا کہ ادارے کے متعلقہ شعبے کے افسران متاثرہ فیملی کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ان کی ہرممکن دادرسی کی جا رہی ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق بارشوں کے بعد لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ کے رن وے اور اطراف میں بھی خطرناک حشرات موجود ہیں، ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حشرات کے خاتمے کے لیے اسپرے مہم جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد سے کراچی کے لیے روانہ ہونے والی نجی ایئرلائن کے طیارے کے ٹائر سے سانپ لپٹ گیا تھا۔

سول ایوی ایشن کے اہلکاروں نے سانپ کو لاٹھیوں سے مار کر رن وے سےدور کیا جس کے کچھ دیر بعد طیارہ کراچی کے لیے روانہ ہوگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں