واشنگٹن : امریکی پولیس اہلکار نے پالتو کتے کے حملے سے بچنے کےلیے تین بچوں کی ماں کو قتل کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی پولیس اہلکار معمول کے گشت کے دوران ایک گھر میں داخل ہوا جہاں خاتون پالتو کتے کے ساتھ کھڑی تھی اس کے باوجود کتے نے امریکی پولیس اہلکار پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی۔
پولیس اہلکار نے کتے کو حملہ کرتا دیکھ کر خوفزدہ ہوکر فائرنگ شروع کردی، جو کتے کے پیچھے کھڑی مالکن کو جالگی۔
- Advertisement -
فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والی تین بچوں کی ماں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار نے تین بچوں کی یتیمی کا باعث بننے پر شرمندہ ہوتے ہوئے اپنی ملازمت سے استعفیٰ دے دیا۔