اشتہار

کورونا وائرس، غیرملکی ملازمین کے لیے کویت سے بڑی خوش خبری

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: کویت کی وزارت صحت نے بیرون ملک پھنسے ڈاکٹروں، نرسوں اور تکنیکی ماہرین کی وطن واپسی کے لیے فہرست کی منظوری دے دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویت کی وزارت صحت نے بیرون ملک پھنسے سرکاری اسپتالوں اور صحت کی سہولیات میں تفویض ڈاکٹروں، نرسوں اور تکنیکی ماہرین کی فہرست تیار کرتے ہوئے اگلے چند روز کے اندر انہیں کویت واپس آنے میں آسانی کے لیے وزرا کی کونسل اور وزارت خارجہ کے دفتر کو ارسال کردی۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث بیرون ممالک میں 500 کے قریب ڈاکٹرز، نرسیں، اور ٹیکنیشن پھنس گئے ہیں جو جلد ہی وزارت خارجہ اور شہری ہوا بازی کے تعاون سے واپس آئیں گے۔

- Advertisement -

حکام نے بتایا کہ بیرون ممالک  سے کویت واپس آنے والے غیرملکی ملازمین کو کویت پہنچنے سے قبل ہمسایہ خلیجی ممالک میں 14 دن کے لیے قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق سفری پیکیج کی اوسط قیمت تقریباً 300 کویتی دینار فی مسافر رکھی گئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ انتہائی نگہداشت، اینستھیزیا اور سینے کی بیماریوں میں مہارت رکھنے والے ڈاکٹروں اور نرسوں کو کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں شامل قومی طبی پیشہ ور افراد کی مدد کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں