جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

گوگل نے بڑی تبدیلی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : گوگل اپنی ڈرائیو میں تبدیلی کرتے ہوئے ٹریش میں موجود میں فائلز کے 30 بعد خودکار طریقے سے حذف ہونے کا سسٹم متعارف کرادیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق معروف سرچ انجن گوگل نے اپنے سسٹم میں بڑی تبدیلی متعارف کرادی، جس کے تحت ٹریش ڈرائیو میں موجود فائلز ایک ماہ بعد خود بخود ڈیلیٹ ہوجائیں گی۔

گوگل انتظامیہ کی جانب سے یہ نئی اپ ڈیٹ 13 اکتوبر سے تمام صارفین کےلیے مہیا ہوگی، گوگل انتظامیہ کی جانب سے صارفین کو 25 دن کی مہلت دی گئی ہے کہ اگر ان کے گوگل ڈرائیو ٹریش میں کوئی ضروری فائل موجود ہے تو وہ اسے اب بھی ری اسٹور کر سکتے ہیں کیونکہ 13 اکتوبر کے بعد تمام فائلز ڈیلیٹ ہوجائیں گی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اس قبل گوگل ڈرائیو کے ٹریش میں موجود فائلز صارفین کو خود ڈیلیٹ کرنی پڑتی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں