ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

لاہور میں 12 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں 12 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے تھانہ اسلام پورہ کی حدود میں 12 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم جمیل کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بچی سے زیادتی کی کوشش کی، بچی کے شور مچانے پر محلے والوں کے جمع ہونے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں بہاول واہ میں بااثر شخص نے 12 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید پڑھیں: بہاولپور، بااثر شخص کی گھر میں‌ زبردستی گھس کر 12 سالہ بچی سے زیادتی

متاثرہ بچی کی والدہ کا کہنا تھا کہ ’خالد نامی بااثر شخص نے اسلحے کے زور پر بیٹی کے ساتھ زیادتی کی، ملزم نے گھر میں زبردستی داخل ہوکر بیٹی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا‘۔

والدہ کا کہنا تھا کہ بیٹی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز نے اُس کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کرلیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اہل خانہ کے احتجاج اور شکایت موصول ہونے کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں جبکہ مقدمے کا اندراج تاحال نہیں کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں