اشتہار

سعودی عرب یوم الوطنی، پاکستانی سفارت خانے کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں قائم پاکستانی سفارت خانہ یوم الوطنی کے موقع پر  بند رہے گا۔

پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ہم وطنوں کے لیے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی یوم الوطنی کی مناسبت سے 23 اور 24 ستمبر کو سفارت خانہ معمول کی خدمات کے لیے بند رہے گا۔

دو روز کی تعطیل اور جمعے کی ہفتہ وار چھٹی کے بعد سفارت خانہ 26 ستمبر بروز ہفتہ معمول کے مطابق کھلے گا۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ قومی یوم سعودی عرب (عربی: اليوم الوطني للمملكة العربية السعودية) سعودی عرب میں ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن 1932 میں عبد العزیز بن عبد الرحمن آلسعود کے ذریعے سعودی عرب کے یوم تاسیس کے طور پر منایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب یوم الوطنی پر کیا کرنے جا رہا ہے۔۔بڑا اعلان ہوگیا

قومی دن کی مناسبت سے سعودی عرب میں تمام سرکاری و نجی اداروں مین سرکاری تعطیل دی جاتی ہے۔

رواں سال  قومی دن کے موقع پر  سعودی عرب میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ایئرشو ہونے جارہا ہے جس کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں، ہفتے کے روز جدہ کورنیش پر سعودی ایئر فورس، سعودی ایئر لائنز اور ایوی ایشن کے طیاروں نے تربیتی پروازیں کیں جہاں ایک ہیلی کاپٹر ایئر شو کے بینر کے ساتھ فضا میں چکر لگاتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: ریاض میں مقیم ضرورت مند پاکستانیوں کے لیے سفارت خانے کا اہم اعلان

محکمہ تفریحات کا کہنا تھا کہ رواں سال یوم الوطنی کا 90 واں جشن مختلف انداز سے منایا جائے گا، ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ایئرشو کا آغاز 23 ستمبر کی شام چار بجے سے ہوگا اور اس شو کو براہ راست ٹی وی چینلز پر بھی نشر کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں