ہفتہ, اپریل 26, 2025
اشتہار

ٹک ٹاک پر خوف پھیلانے والی ویڈیو کا معمہ حل

اشتہار

حیرت انگیز

ٹک ٹاک پر دہشت پھیلانے اور وائرل ہونے والی ویڈیو کی ایسی حقیقت سامنے آئی جسے سن کر صارفین نے سر پکڑ لیے۔

تفصیلات کے مطابق معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر اکثر ایسی ویڈیو وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین شدید خوف میں مبتلا ہوجاتے ہیں ایسی ہی ایک ویڈیو  نے گزشتہ دنوں ٹک ٹاک پر دہشت پھیلائی ہوئی تھی۔

ایک خاتون صارف نے کئی برس سے بند ایک  حویلی کی ویڈیو بناکر اپنی بیٹی کو بھیجی تھی، جب بیٹی نے ویڈیو دیکھی تو خوفزدہ ہوگئی کیونکہ برسوں سے بند گھر کی اوپری منزل پر لگی کھڑی سے کسی بچی یا بچے کا سر نظر آرہا تھا۔

جب بچی نے ویڈیو کا معاملہ اپنی ماں کو بتایا تو اس کی والدہ بھی شدید خوفزدہ ہوگئی، لڑکی نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی جسے اب تک 20 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔

لڑکی نے ویڈیو کو کیپشن دیا کہ’یہ ویڈیو میری ماں نے ایک حویلی کی ویڈیو بناکر مجھے بھیجی تھی جو برسوں سے بند پڑی ہے اور جب میں نے ویڈیو دیکھی تو مجھے ویڈیو میں کوئی مخلوق نظر آئی جو حویلی کی اوپری منزل پر تھی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد تحقیق کی گئی تو پتہ چلا کہ مالکان نے حویلی کی اوپری منزل پر لگی کھڑی پر ایک گڑیاں نصب کررکھی تھی تاکہ کوئی بھی سیاح حویلی میں کھسنے کی کوشش نہ کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں