جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

50 ہزار سے زائد غیرملکی عمان چھوڑ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط: سرکاری اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ رواں سال اگست میں 50 ہزار سے زائد غیرملکی عمان چھوڑ کر گئے جس کے باعث ملکی آبادی میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عمان کے حکومتی اعداوشمار کے مطابق رواں سال جولائی میں سلطنت میں غیرملکیوں کی تعداد 18 لاکھ 1ہزار 739 تھی جو کم ہوکر اگست میں 17 لاکھ47 ہزار 844 ہوگئی، اس دوران 53 ہزار 895 افراد کی کمی واقع ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق جولائی میں عمانی شہریوں کی آبادی میں 6 ہزار افراد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 27 لاکھ 26 ہزار 195 سے برھ کر 27 لاکھ 32 ہزار 489 ہوگئے، اگست میں سلطنت میں غیرملکیوں کی تعداد کم ہونے سے عمانی آبادی میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

- Advertisement -

اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ غیرملکیوں کے وطن چھوڑنے سے گزشتہ سال اگست سے رواں سال کے درمیان عمان میں 3.88 فیصد آبادی میں کمی دیکھی گئی۔

عمان کی کل آبادی 45 لاکھ 27 ہزار 934 سے کم ہوکر 44 لاکھ 80 ہزار 333 ہوگئی ہے۔

اسی طرح اگر صرف دارالحکومت مسقط کی بات کی جائے تو وہاں کی آبادی جولائی میں 8 لاکھ 5 ہزار 401 تھی جو اگست میں کم ہوکر 7 لاکھ 78 ہزار 387 ہوگئی، اس دوران 27 ہزار افراد کی کمی واقع ہوئی۔

عمانی گورنریٹ دھوفر میں انسانی آبادی میں 5.6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں