منگل, دسمبر 31, 2024
اشتہار

فوج کو سیاسی معاملات سے دور رکھا جائے، عسکری قیادت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی نے پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات میں کہا ہے کہ فوج کو سیاسی معاملات سے دور رکھا جائے ، الیکشن ریفارمز، نیب، سیاسی معاملات میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں گلگت بلتستان کے انتظامی امور پر بات چیت کی گئی۔

عسکری قیادت نے کہا کہ فوج کو سیاسی معاملات سے دور رکھاجائے، ضرورت پڑنے پر فوج ہمیشہ سول انتظامیہ مدد کرتی رہے گی، الیکشن ریفارمز، نیب، سیاسی معاملات میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں۔

- Advertisement -

عسکری قیادت کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن ریفارمز، نیب، سیاسی معاملات سیاسی قیادت نے خود دیکھنے ہیں۔

آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات گزشتہ ہفتے ہوئی تھی ، ملاقات میں بلاول بھٹو،شہبازشریف ،شاہ محمود قریشی ، سراج الحق، اسعدالرحمان ، شیری رحمان،خواجہ آصف ،شیخ رشید ،اےاین پی رہنما شریک تھے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات میں 15پارلیمانی لیڈر موجود تھے، آرمی چیف نے واضح کہا سیاست میں مداخلت کا کوئی شوق نہیں، جومنتخب حکومت ہوگی ان کا ساتھ دیں گے اور ملک کو جو بھی آفت ہوہم ساتھ دیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں فیئر الیکشن سےمتعلق گفتگو ہوئی تھی ، نوازشریف نےنریندرمودی اور بھارت کو خوش کرنے کیلئےڈان لیک کا بیان دیا، ملاقات میں گفتگو ہوئی نیب ،الیکشن کمیشن نمائندہ آپ اپوائنٹ کرتے ہیں، پارلیمانی رہنماؤں نے کوئی تحفظات کا اظہارنہیں کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں