اسلام آباد : معاون خصوصی برائےموسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ عمران خان کا 10ارب درختوں کا خواب جلد پورا ہو گا، ہماری منسٹری نے کم بجٹ میں زیادہ درخت لگانے کا ہدف پورا کیا۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائےموسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے 10بلین ٹری سونامی سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کے پی بلین ٹری پراجیکٹ پاکستان کی شناخت کا ذریعہ بنا ، عمران خان کا 10ارب درختوں کا خواب جلد پورا ہو گا۔
ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے جو پراجیکٹ لائیں اس میں کوئی خلل نہ ہو ، عمران خان بیرون ملک دوروں میں بھی بلین ٹری سونامی کا ذکر کرتے ہیں ، ہماری منسٹری نے کم بجٹ میں زیادہ درخت لگانے کا ہدف پورا کیا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے 10بلین ٹری سونامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا بلین ٹری سونامی شفافیت کی ایک مثال ثابت ہوگی، منصوبےکومکمل شفاف بنانےکیلئےاقدامات کئےہیں۔
زرتاج گل کا کہنا تھا کہ سب کو دعوت دیتےہیں آئیں ہمارا احتساب کریں، تین اداروں کاکنسورشیم بلین ٹری سونامی کی مانیٹرنگ یقینی بنائے گا۔