جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا نے ایرانی وزارت دفاع اور توانائی ایجنسی کے ماہرین پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے ایران پر دباؤ بڑھاتے ہوئے پابندیوں کا سلسلہ دراز کر دیا ہے۔ امریکا نے ایرانی وزارت دفاع سمیت درجنوں ماہرین توانائی اور حکام پر پابندی عائد کر دی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر خزانہ اسٹیو میونخ نے ایرانی وزارت دفاع سے منسلک درجنوں افراد پر پابندیاں عائد کی ہیں اور اس فہرست میں جوہری توانائی ایجنسی میں ماہرین اور عہدیداروں کا گروپ بھی شامل ہے۔

- Advertisement -

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران پرپابندیاں عائد کرنےکامقصداسلحہ خریدنے سے روکنا ہے، ایران ترقی کی بجائےدہشت گردی پر عوام کاپیسہ ضائع کر رہا ہے۔

امریکی وزیردفاع نے کہا کہ ہم کسی بھی ایرانی اشتعال انگیزی کا جواب دینےکیلئے تیارہیں، ایران پرزیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی جاری رکھےہوئےہیں۔

امریکانے ایران کے ساتھ فوجی تعاون سےوابستہ27اداروں پربھی پابندی کافیصلہ کیا ہے۔وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ایران حزب اللہ اورحوثیوں کواسلحہ فراہم کر رہا ہے، ایران اسلحہ فراہم کرکےعالمی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہاہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں