اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بچے کی گردن میں 700 گرام کی رسولی، سعودی ڈاکٹروں کا بڑا کارنامہ

اشتہار

حیرت انگیز

جازان : سعودی عرب میں جازان کے کنگ فہد سینٹرل ہسپتال کے ڈاکٹروں نے 15 ماہ کے بچے کا آپریشن کرکے گردن سے 700گرام وزنی رسولی نکالی ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جازان میں ہسپتال کی ٹیم نے بتایا کہ بچے کی گردن میں موجود رسولی 9 سینٹی میٹر لمبی تھی اور اس کا کل وزن 700 گرام تھا۔

رسولی کی وجہ سے شریانوں اور رگوں پر دباؤ بن رہا تھا اور سانس کی نالی متاثر ہورہی تھی۔ بچہ دائیں جانب مکمل طریقے سے گردن نہیں موڑ پا رہا تھا اور انتہائی تکلیف میں تھا۔

کنگ فہد ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچے کے تین گھنٹے تک کئی زاویوں سے مختلف ایکسرے لیے گئے۔ اس کے بعد رسولی آپریشن کرکے صاف کردی گئی۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گردن کے اس حصے کو بھی آپریٹ کیا گیا جہاں سے رسولی بنی تھی۔ آپریشن کے بعد بچے کو انتہائی نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا، بعد ازاں اسے ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں