تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

کرونا وائرس: بھارت میں متاثرہ افراد کی تعداد 55 لاکھ سے تجاوز کر گئی

واشنگٹن / نئی دہلی / برازیلیا: دنیا بھر میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، بھارت میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 55 لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ ایک ہی روز میں 1 لاکھ کے قریب مریض صحت یاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 15 لاکھ 5 ہزار 63 ہوگئی جبکہ کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 9 لاکھ 69 ہزار 771 ہوگئی۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 74 لاکھ 2 ہزار 894 ہے، ان میں سے 61 ہزار 880 کیسز تشویشناک ہیں جبکہ دنیا بھر میں اب تک 2 کروڑ 31 لاکھ 32 ہزار 398 کرونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کے کلوزڈ کیسز میں سے 96 فیصد مریض وہ ہیں جو صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی شرح 4 فیصد ہے۔

اسی طرح فعال کیسز میں سے 99 فیصد معمولی بیمار ہیں جبکہ صرف 1 فیصد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کرونا وائرس کیسز کے لحاظ سے امریکا دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔ امریکا میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 70 لاکھ 46 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 25 لاکھ 42 ہزار 185 ہے۔

اب تک ملک میں 2 لاکھ 4 ہزار 506 مریض ہلاک ہوچکے ہیں، زیر علاج 14 ہزار 41 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 42 لاکھ 99 ہزار 525 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

بھارت کرونا وائرس کیسز کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، بھارت میں ایک دن میں مزید 75 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ایک ہی دن میں 1 لاکھ کرونا مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے ڈسچارج کردیا گیا۔

ملک میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 55 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک ملک بھر میں 88 ہزار 965 افراد کرونا وائرس کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

بھارت میں فعال کیسز کی تعداد 9 لاکھ 75 ہزار 831 ہے جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 44 لاکھ 97 ہزار 867 ہوچکی ہے۔

برازیل میں بھی کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں جہاں وائرس سے ہلاک مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 350 ہوچکی ہے، برازیل میں اب تک 45 لاکھ 60 ہزار 83 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

مذکورہ تینوں ممالک کے علاہ کرونا وائرس کیسز کے لحاظ سے روس، پیرو اور کولمبیا بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔

روس میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ اور اموات 19 ہزار، پیرو میں کیسز کی تعداد 7 لاکھ اور اموات 31 ہزار اور کولمبیا میں کیسز کی تعداد 7 لاکھ اور اموات 24 ہزار ہوچکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -