اشتہار

6 ماہ کے بچے نے واٹر اسکیئنگ کرکے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکا میں 6 ماہ کےبچے نے واٹر اسکیئنگ کرکے سب کو حیران کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈونچر کے شوقین افراد جو کرنے کی ٹھان لیں وہ کر گزرتے ہیں اور ایسے میں ان کے بچے بھی کسی سے پیچھے نہیں رہتے۔

امریکی ریاست یوٹاہ میں 6 ماہ کے بچے نے واٹر اسکیئنگ کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھا بچہ بغیر ڈرے مزے سے واٹر اسکیئنگ کررہا ہے، بچے کی ویڈیو ان کے والدین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھے بچے رچ خوشی خوشی واٹر اسکیئنگ سے لطف اندوز ہورہا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین جہاں 6 ماہ کے بچے کی بہادری کی داد دے رہے ہیں تو وہیں متعدد صارفین بچے کے والدین پر تنقید بھی کررہے ہیں، صارفین کا کہنا تھا کہ کمسن بچے کو اس طرح کے ایڈونچر کروانا خطرناک ہوسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں