بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

آرمی چیف کا ملکی سلامتی کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن کو ہرطرح کے خطرات میں مؤثر جواب دینے کیلئے تیار ہیں، پاکستان کی سلامتی کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے جہلم کے قریب فیلڈ فائرنگ رینج کے دورے کے دوران کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج درپیش چیلنجز اور علاقائی خطرات سے بخوبی آگاہ ہے۔

آرمی چیف نے اسٹیٹ آف دی آرٹ وی ٹی فور ٹینک کا عملی مظاہرہ دیکھا اور کہا کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے اندرونی اور بیرونی چیلنجز پر توجہ مرکوز ہے۔

آرمی چیف جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے مکمل دفاعی صلاحیت ہے۔

ڈائریکٹرجنرل شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ آرمی چیف ٹینکوں کے مظاہرے، جوانوں کے پیشہ ورانہ معیات کی تعریف کی، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ وی ٹی فور آرمرڈ کور میں إالخالدون کے بعد شاندار اضافہ ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل افتخار بابر کا کہنا تھا کہ ٹینک مجموعی دفاعی صلاحیت کی مضبوطی میں اہم اضافہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں