بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

گندم کی مناسب قیمت پر وافر دستیابی کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملک میں گندم کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے وافر دستیابی اور مناسب قیمت پر فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت گندم اور چینی کی دستیابی اور قیمتوں سےمتعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو ملک میں گندم کی دستیابی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں نجی اور سرکاری سطح پر کی جانے والے درآمد میں اب تک کی پیشرفت رپورٹ پیش کی گئی، چیئرمین ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نجی شعبےکی جانب سےاب تک تقریباً4لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمدکی جا چکی ہے مزید10لاکھ ٹن گندم اگلےماہ ملک میں پہنچ جائےگی۔

چیئرمین ٹی سی پی نے بتایا کہ سرکاری سطح پر15لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کی جا رہی ہے، 3لاکھ 30ہزار میٹرک ٹن گندم کا ٹینڈر کیا جا چکا ہے، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدےکےذریعےبھی گندم درآمدکی جارہی ہے حکومتی فیصلے کے مطابق چینی کی درآمدبھی جاری ہے، یقینی بنایاجارہاہےکہ چینی کی طلب ورسدمیں کسی قسم کی کمی بیشی نہ ہو۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ شوگرملز کو پابند کیا گیا ہے وہ15نومبرتک کرشنگ شروع کریں، قانون کےتحت کرشنگ کےعمل میں تاخیرکرنےپر50لاکھ یومیہ جرمانہ کیاجائےگا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ گندم اور چینی عوام کی بنیادی ضرورت ہیں، دستیابی اور مناسب قیمت میں فراہمی کویقینی بنایاجائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں گندم کی ضروریات کو مدنظر رکھتےہوئے وافر دستیابی یقینی بنائی جائے اور گندم کی درآمد میں پیش رفت پرمسلسل آگاہ رکھاجائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں