بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سعودی عرب جانے والے مسافروں کی مشکلات، وزیراعظم کی اہم ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب جانےوالے مسافروں کو ٹکٹ کےحصول میں مشکلات پر سی ای او پی آئی اے ارشدملک نے وزیراعظم عمران خان سےٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

سی ای او نے سعودی عرب کیلئے بکنگ سےمتعلق درپیش مشکلات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا اور سعودی ایوی ایشن کی محدود پروازوں کی اجازت دینے پر وزیراعظم سے مدد کی درخواست کی۔

سی ای او پی آئی اے نے وزارت خارجہ سے بھی کردار ادا کرنےکی استدعا کی، وزیراعظم عمران خان نے وزارت خارجہ کو پی آئی اے کی ہر ممکن مدد کی ہدایت کی۔

سی ای او ارشدملک کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ سعودی حکام سے بات کر کے مزید پروازیں دلوائیں اور اقامےکی مدت میں کم ازکم ایک ماہ کی توسیع کی جائے۔

سی ای او پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پی آئی اےکے مسافر تکلیف اور پریشانی میں ہیں ان اقدامات سےمسافروں کی داد رسی ہوگی، صورتحال سےفائدہ اٹھا کر کچھ ایجنٹس دگنا کرایہ وصول کررہےہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں