اشتہار

روس کرونا ویکسین کی تیاری میں‌ شراکت کیلئے تیار ہے، صدر پیوٹن کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے نے کہا ہے کہ روس علاقائی تنازعات کے پر امن حل کےلیے کردار ادا کرتا رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے عالمی معیشت کی بحالی میں بہت وقت لگے گا۔

ولادی میر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس کرونا وائرس سے بچاو کےلیے پہلی ویکسین کی تیاری میں کامیاب ہوگیا۔

- Advertisement -

روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ ہمیں کرونا وائرس سے نمٹنے کےلیے کوششیں کرنی چاہیے، روس مہلک ترین کرونا وائرس کی ویکسین کی تیاری میں شراکت کےلیے تیار ہے۔

روسی صدر نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ دنیا میں امن کے حصول کےلیے کام کرتے رہیں گے، روس علاقائی تنازعات کے پرامن حل کےلیے کردار ادا کرتا رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اتفاق رائے سلامتی کونسل میں اصلاحات لانا ہوں گی، بڑے پیمانے پر تباہی والے ہتھیاروں کے پھیلاو کو روکنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں