اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ترکوں کی غیر متزلزل حمایت کشمیریوں کے لیے باعث تقویت ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں میں ترک صدر کو کشمیروں کے لیے آواز اٹھانے پر خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانے پر ترک صدر کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ترکوں کی غیر متزلزل حمایت کشمیریوں کے لیے باعث تقویت ہے۔
عمران خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ترک صدر نے جنرل اسمبلی کے خطاب میں ایک بار پھر کشمیریوں کے حق کے لیے آواز اٹھائی۔
Deeply appreciate President Erdogan once again raising his voice in support of the rights of the Kashmiri people during his address to UNGA. Turkey’s unwavering support remains a source of strength for the Kashmiris in their legitimate struggle for self determination. pic.twitter.com/RIBJAIUpty
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 23, 2020
یاد رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اب بھی ایک اہم تنازع ہے۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کے امن کا انحصار تنازع کشمیر کے حل پر ہے۔