تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

پرانے دور کے ٹیلی ویژن سیٹ نے پورے گاؤں کو پریشان کردیا، مگر کیوں؟

کارڈف: برطانوی ملک ویلش میں پرانے زمانے کے ٹی وی(ٹیلی ویژن) سیٹ نے پورے گاؤں والوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا، متعلقہ ادارے نے مسئلہ کا حل نکال کر لوگوں کی پریشانی دور کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویلش کے ابرشن نامی گاؤں میں 18 ماہ سے لوگوں کو ایک ہی مسئلے کا سامنا تھا کیوں کہ روزانہ صبح 7 بجے کے قریب ٹی وے کے براڈبینڈ سگنل غائب ہوجایا کرتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں انٹرنیٹ، ٹیلی فون اور ٹیلی ویژن کے سگنل اور سروس فراہم کرنے والی کمپنی نے بتایا کہ انہیں گاؤں سے تقریباً 400 لوگوں نے یہ شکایت کی کہ صبح 7 بجے ٹی وی کے سگنل چلے جاتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ ہم نے شکایت کو مدنظر رکھتے ہوئے مسئلے کے حل کی جانچ شروع کی تو ہمیں پتا چلا ایک پرانا ٹی وی سیٹ تمام لوگوں کے ٹی وی سگنل غائب ہونے کی وجہ بن رہا ہے۔

کمپنی کے انجینئر مائیکل جونز نے کہا کہ صبح سات بجے گاؤں پہنچے تو وہاں ہمیں ایک گھر سے تکنیکی مسئلہ ریکارڈ ہوا جب تحقیق کی تو پتا چلا اس گھر میں دہائیوں پرانا ٹی وی چل رہا تھا جس کی وجہ سے تمام لوگ متاثر تھے۔

ضعیف شہری صبح سات بجے اپنا ٹی وی آن کرنا تھا جس کے باعث تمام لوگوں کے ٹی وی سگنل غائب ہوجاتے تھے، کمپنی نے معمر شہری پر زور دیا ہے کہ وہ آئندہ اس کا استعمال نہیں کرے۔

Comments

- Advertisement -