بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

چونیاں میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، 5 افراد قتل

اشتہار

حیرت انگیز

قصور: صوبہ پنجاب کے علاقے چونیاں میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جاں بھائی نے جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کر کے بھائی اور 4 بھتیجوں کو قتل کر دیا۔

فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ الہ آباد، ریسکیو، اسپیشل برانچ ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

میرانشاہ: بھائی نے فائرنگ کر کے بھائی، بھابھی اور 2 بھتیجوں کو قتل کر دیا

اس سے قبل 27 اگست کو شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں بھائی نے فائرنگ کر کے بھائی، بھابھی اور 2 بھتیجوں‌ کو قتل کر دیا تھا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دونوں بھائیوں کے درمیان زمین کا تنازع چلا آ رہا تھا۔

دیربالا:جائیداد کے تنازع پر فائرنگ،9 افراد قتل،2زخمی

یاد رہے کہ رواں سال 30 جولائی کو صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے دیربالا میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں