جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

نوید کامران بلوچ واشنگٹن میں ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے نوید کامران بلوچ کو ورلڈ بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاق نے سیکریٹری فنانس نوید کامران بلوچ کو ورلڈ بینک میں تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ نوید کامران بلوچ واشنگٹن میں ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہوں گے۔

وزیراعظم پرنسپل سیکریٹری اعظم خان بدستور عہدے پر کام جاری رکھیں گے، وزیراعظم عمران خان نے نوید کامران بلوچ کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے عالمی بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے کیلئے وزیراعظم عمران خان کو 4 نام بھجوائے گئے تھے ، جس میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کانام سرفہرست تھا جبکہ دیگر3 امیدواروں میں سیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ، سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن اعجاز منیر سمیت ریٹائرڈ افسر طارق باجوہ شامل تھے۔

خیال رہے عالمی بینک میں پاکستان کے نامزد ایگزیکٹو ڈائریکٹر اکتوبر میں ریٹائر ہو رہے ہیں، ترجمان وزارت اقتصادی امور کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک کی تعیناتی کیلئے سمری وزیراعظم کو بھجوائی جاچکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں