بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں ملازمت کر نے والوں کے لیے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سعودی عرب میں ملازمت کے خواہشمندوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ سعودی قونصل خانے نے 28 ستمبر سے ورک ویزے کے اجرا کا اعلان کر دیا۔

سعودی قونصل خانہ کا کہنا ہے کہ ریگولر ورک ویزے وزٹ ،اقامہ ، ری ا نٹری ویزے جاری کئے جائیں گے، وہ ویزے جن کی کورونا وائرس کی وجہ سے مدت ختم ہوگئی ہے ان کے لیے ضروری ہےکہ منسوخی کے لئے کفیل کا لیٹر لازمی لگایا جائے۔

ویزے کی تجدید کے لئے پاسپورٹ دوبارہ سے مکمل دستاویزات اور میڈیکل رپورٹ کے ساتھ نئے ویزے کے اجراء کے لئے جمع ہوں گے۔

سعودی قونصل خانہ کا کہنا ہے کہ ورک ویزے ، اقامہ وزٹ اور ری انٹری ویزے کی مدت ختم ہونے والے ویزے کی فیس کی رقم ریفنڈ کے لئے وزارت ہیومن ریسورس اینڈ سوشل ڈیولپمنٹ سعودی عریبہ ویب سائیڈ سے رابطہ کیا جائے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں