لاہور: شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر ہے کہ کورونا کے بعد پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے گرین سگنل مل گیا۔
زمبابوے کی حکومت نے کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت دے دی۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریزکا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
میچز30 اکتوبر سے 10 نومبر تک ملتان اور راولپنڈی میں ہوں گے۔
زمبابوے نے دورہ پاکستان کے لیے 25 رکنی تربیتی اسکواڈ کا اعلان کر رکھا ہے۔آل راؤنڈر چمو چیبھا بھا کی قیادت میں مہمان ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی، ٹیم میں برینڈن ٹیلر، سکندر رضا اور اروائن جیسے سینئر کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
پی سی بی نے بائیوسیکیورٹی انتظامات کیلئے انگلش بورڈ سے ہدایات حاصل کی ہیں بورڈ کا کہنا ہے کہ زمبابوےکی ٹیم کو بائیو سیکیور سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔