اشتہار

‘ایران کےجوہری پروگرام سے نمٹنے کی کوششوں کا خیرمقدم کرتےہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے کہا ہے کہ ایران کےجوہری پروگرام سے نمٹنےکیلئےکوششوں کا خیرمقدم کرتےہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سےخطاب کرتے ہوئے سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے کہا کہ دہشت گردی پوری دنیا کے لئے ایک بہت بڑاچیلنج ہے، عالمی برادری کوایک دوسرےسےتعاون کامظاہرہ کرنا ہوگا۔

شاہ سلمان نے کہا کہ آج دنیا کو کورونا کی وبائی بیماری کاسامنا ہے، کورونا کےخلاف عالمی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

- Advertisement -

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ ایران کےجوہری پروگرام سےنمٹنےکیلئےکوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئےجامع و مستقل مؤقف اپنانا ہوگا۔

اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر ایک مرتبہ پھر اٹھاتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔

ترک صدر رجیب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کو حل ہونا چاہئے۔

ترک صدر نے کہا یہ تنازع اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے، کیونکہ جنوبی ایشیا میں امن کا انحصار مسئلہ کشمیر پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں امن اور انسانیت کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے اور اپنے موقف سے دستبردار نہیں ہوں گے، یونان کے مسئلے پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں