کراچی: سندھ کے سیکریٹری کالجز نے میٹرک میں کامیاب ہونے والے طالب علموں کے لیے انٹر کی داخلہ پالیسی کا اعلان کردیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سیکریٹری کالجز نے داخلہ پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس میں بتایا گیا ہے کہ طلبہ کے لیے آن لائن سسٹم تیار کیا گیا ہے جس کے ذریعے وہ فارم جمع کر واسکتے ہیں۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ طلبہ میٹرک کے نتائج کی بنیاد پر اپنا فارم جمع کرائیں، محکمہ کالجز کی ویب سائٹ پر جل داخلہ فارم اپ لوڈ کردیا جائے گا۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے علاوہ اندرونِ سندھ سے تعلق رکھنے والے طلبہ متعلقہ ڈائریکٹر کالجر کے دفاتر میں اپنے فارم جمع کراسکتے ہیں، داخلہ پالیسی کے چیئرمین کو ڈی جی کالجز اور وائس چیئرمین ضلعی ڈائریکٹر کالجز ہوں گے۔
نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر انسپکشن کو داخلہ پالیسی کا فوکل پرسن مقرر کیا گیاہے۔