بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

گندم کی بین الصوبائی ترسیل میں حائل پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو خط لکھ دیا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ گندم کی بین الصوبائی ترسیل میں حائل پابندیاں ختم کی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق خط وفاقی وزیر برائے فوڈ اینڈ سکیورٹی فخر امام کی جانب سے لکھا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ گندم کے نئے ذخیرے کی بغیر روک ٹوک ترسیلی انتظامات کریں، سندھ حکومت نے گندم کی پنجاب تک ترسیل اور ٹرانسپورٹیشن پر پابندیاں لگا رکھی ہے۔

خط کے مطابق یہ پابندیاں آٹے اور گندم کی قیمت پر براہ راست اثر انداز ہو رہی ہیں، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا، آئین کا آرٹیکل151ملک میں آزادانہ تجارتی نقل وحمل کی اجازت دیتا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ آئین کے مطابق گندم کی صوبوں تک ترسیل کے انتظامات یقینی بنائیں۔

وفاقی حکومت نے سندھ سے گندم کی ترسیل رینجرز کی نگرانی میں کرانے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرایع نے بتایا کہ غیرآئینی پابندیوں کے باعث مختلف چیک پوسٹوں پر رشوت لی جاتی ہے، سندھ میں گندم کا ٹرک گزارنے کے بدلے پیسے لیے جا رہے ہیں، مختلف چیک پوسٹوں پر ادائیگیوں کے بعد گندم کی قت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق رینجرز اپنی نگرانی میں گندم کے ٹرکوں کی بلا روک ٹوک ترسیل یقینی بنائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں