اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

‘سندھ حکومت نے اجازت نہ دی تو کراچی میں گیس کا بحران شدید ہوگا’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گیس بحران کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دسمبر اور جنوری میں گیس شارٹ فال مزید سنگین ہوجائے گا۔

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی ندیم بابر نے کہا کہ سندھ حکومت گیس لائن کی اجازت دے تو بحران پر قابو پایا جاسکتا ہے ہمیں سندھ حکومت راہداری فراہم کرے تاکہ گیس کی کمی پوراکریں اگر چند دنوں میں سندھ حکومت نے اجازت نہ دی تو صورتحال خراب ہوگی۔

ندیم بابر نے کہا کہ اقدامات نہ کیے گئے تو سب سے زیادہ نقصان کراچی کو ہوگا ، گیس شارٹ فال سے کراچی کی صنعتوں کو شدید نقصان ہوگا، گیس قلت دورکرنے کے اقدامات نہ کئےتو سب سے زیادہ نقصان کراچی کوہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن کو آرایل این جی کی فراہمی کیلئے آج مثبت بات چیت ہوئی، پچھلے24مہینےمیں آئل ،گیس کی 26نئی دریافت ہوئیں، 24ماہ میں گیس کی 400مکعف فٹ شاٹ فال کا بھی بڑھاہے،حکومت نے آتے ہی 10نئے بلاکس ایوارڈ کئے ہیں ان 10بلاکس میں ڈرلنگ ہوگی تو اس کا نتیجہ 4سال بعد نظر آئے گا۔

وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ سندھ حکومت گیس پائپ لائن بچھانے کی اجازت نہیں دے رہی ،سندھ میں گیس کی قلت کا سامناہے، ن لیگ،پیپلزپارٹی نے تیل وگیس کے ذخائر کیلئے اقدامات نہیں کئے۔

ان کا کہنا تھا کہ سردیوں میں گیس کی قلت کے حوالےسے پیشگی اقدامات کررہےہیں پاکستان میں تیل و گیس کے ذخائر 7.5فیصد سے کم ہوتےرہے، سندھ بالخصوص کراچی میں گیس کی قلت کا سامنا ہے ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں