خواتین کو بااختیار بنانے کی پالیسی پر گامزن متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے سے وابستہ خواتین کو مردوں کے برابر تنخواہیں ملیں گی۔
اماراتی میڈیا کے مطابق 25 ستمبر سے یو اے ای بھر میں پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والی خواتین کی تنخواہین مردوں کے برابر کر دی جائیں گی۔
اس حوالے سے قانون کل بروز جمعہ سے نافذالعمل ہوگا۔صدر یو اے ای شیخ خلیفیہ بن زید النہیان کی جانب سے جاری قانون کی پہلی شق کے مطابق نجی شعبے میں ایک ہی پوزیشن پر کام کرنے والی خواتین اور مردوں کی تنخواہیں یکساں ہوں گی۔
Keen on further advancing female empowerment, the UAE President has issued a law ensuring that women receive equal pay as men in the private sector. The law comes into effect from tomorrow across the UAE.
— Manal MR AL Maktoum (@MMbinRashid) September 24, 2020
قانون کے تحت اگر دونوں کی پوزیشن برابر اور کام بھی ایک جیسا ہے تو مرد و خواتین کی تنخواہوں میں کوئی تخصیص نہیں ہوگی۔
لیبر قانون میں ترمیم کے بعد یکساں تنخواہوں کے قانون کو منظور کیا گیا ہے جس کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا اور ان کی صلاحیتوں کو جلا بخشتے ہوئے کام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔