اشتہار

سعودی عرب سرمایہ کاری کیلئے بہترین ملک قرار

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : ورلڈ بینک نے سعودی عرب کو سرمایہ کاری کےلیے سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنے والے بہترین ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت خلیجی ریاست سعودی عرب نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خاطر خواہ ترقی کی ہے۔

ورلڈ بینک کے تحت تجارت اور سرمایہ کاری کی کمیٹی کی ترتیب کردہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب 2030 میں سرمایہ کاری کےلیے بہترین ممالک کی فہرست میں دسویں نمبر پر آجائے گا۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی سرمایہ کاری کےلیے سعودی عرب بہترین ماحول اور سہولیات فراہم کرنے ممالک کی فہرست میں 141 ویں نمبر سے 38 ویں نمبر پر آگیا۔

مقابلہ جاتی ماحول فراہم کرنے کے ضمن میں سعودی عرب مشرق وسطی کا واحد ملک ہے جس نے ایڈیکس میں بہتری حاصل کی ہے۔

اقوام متحدہ کے تحت الیکٹرانک تجارت کے انڈیکس میں بھی سعودی عرب بہترین 10 ممالک میں شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں