کراچی: پاکستان کے سینئر اداکا مرزا شاہی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے جس پر ساتھی اداکاروں نے اُن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق مرزا شاہی گزشتہ دو روز سے اسپتال میں زیر علاج ہیں، انہیں گزشتہ روز سانس لینے میں مشکل کا سامنا تھا جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا۔
مرزا شاہی کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے بعد اُن کی اہلیہ اور بیٹی کا بھی ٹیسٹ کیا گیا جس کی رپورٹ مثبت آئیں۔ رپورٹ آنے کے بعد دونوں ماں بیٹی قرنطینہ میں ہیں۔
ایک روز قبل اداکار یاسر نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مرزا شاہی کی طبیعت سے متعلق آگاہ کیا اور لکھا تھا کہ ’آپ سب مرزا شاہی صاحب کو دعاؤں میں یاد رکھیں کیونکہ اُن کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں ہماری دعاؤں کی ضرورت ہے‘۔
عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مرزا شاہی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے امید ہے کہ وہ جلد ایک جنگجو کی طرح کرونا کو شکست دے دیں گے، وہ معروف اداکار ہیں جنہوں نے لاکھوں لوگوں کو خوشیاں دیں‘۔
Praying for speedy recovery of #MirzaShahi jee. Hope he remains undaunted and comes out of #covid like a warrior. The veteran has brought cheer in millions of lives. Worked together few years ago. Very diligent actor. #godspeed #getwellsoon pic.twitter.com/RrxlAK1JM5
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) September 24, 2020
عدنان صدیقی نے لکھا کہ ’ہم نے چند سالوں قبل ایک ساتھ کام کیا، وہ بہت ہی محنتی اداکار ہیں‘۔