اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

کرونا سے متاثرہ خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں‌ کی پیدائش

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں کرونا سے متاثرہ خاتون نے چار بچوں کو جنم دیا، ڈاکٹرز نے ماں اور تین بچوں کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر گورکھپور کی رہائشی خاتون زچگی کے لیے اسپتال پہنچیں تو ڈاکٹرز نے آپریشن سے قبل اُن کا کرونا ٹیسٹ کیا۔

خاتون کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی جس پر ڈاکٹروں نے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے تمام عمل کو انجام دیا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے والی 26 سالہ خاتون کی طبیعت ڈلیوری سے قبل خطرے سے باہر تھی اور انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں تھا۔

مزید پڑھیں: کروناوائرس سے متاثرہ خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش

ڈاکٹرز نے مریضہ کی حالت کو دیکھتے ہوئے آپریشن کا فیصلہ کیا اور پھر انہیں لیبر روم میں لے گئے۔

ڈاکٹرز نے مطابق خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دیا،  ماں اور تین بچے مکمل صحت مند ہیں جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈاکٹرز نے نوزائیدہ بچوں کے نمونے لے کر انہیں لیبارٹری بھیجا ہے تاکہ بچوں کے کرونا سے متاثر ہونے کا معلوم کیا جاسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں