تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

امریکی انتخابات، اوبامہ نے اپنا نمبر عوام کو دے دیا، مقاصد کیا ہیں؟

واشنگٹن : سابق امریکی صدر باراک اوبامہ انتخابات کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور عوام کو ووٹر لسٹ میں رجسٹرڈ کرانے کےلیے سوشل میڈیا پر اپنا نمبر جاری کردیا تاکہ لوگ الیکشن کے حوالے سے لوگوں کا موقف جان سکیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہے کہ کسی سابق صدر نے انتخابات سے متعلق  عوامی رائے جاننے کےلیے سوشل میڈیا پر نمبر جاری کیا ہو۔

امریکا کے پہلے سیاہ فام سابق صدر باراک اوبامہ نے عوام کی رائے ٹوئٹر پر ایک نمبر جاری کیا ہے، جس کے ساتھ کیپشن لکھا ہے کہ ’آپ ووٹ کس طرح ڈالیں گے، الیکشن سے متعلق آپ کے ذہنوں میں کیا چل رہا ہے، مجھ سے شیئر کریں’۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’میں بھی وقتاً فوقتاً اپنی رائے آپ سے شیئر کرتا رہوں گا‘۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا کے 44ویں صدر باراک اوبامہ کا سوشل میڈیا پر نمبر جاری کرکے عوامی رائے جاننے کا مقصد لوگوں کو الیکشن کی اہمیت بتانے اور ووٹر لسٹ میں رجسٹرڈ کرنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جو نمبر سابق صدر نے جاری کیا ہے وہ ان کا ذاتی نمبر نہیں بلکہ کمیونٹی کا نمبر ہے جس ہزاروں کی تعداد میں میسج موصول ہوتے ہیں اور یہ نمبر شکاگو کا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق صدر اوبامہ کے اس ٹویٹ میں جاری ہونے والے نمبر پر اب تک 2 لاکھ 36 ہزار پیغامات موصول ہوچکے ہیں جبکہ اس ٹوئٹ میں 30 ہزار مرتبہ ری ٹوئٹ کیا گیا ہے اور ہزاروں صارفین نے تبصرے کیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -