بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

طالبان اور افغان فورسز میں جھڑپ : 65 جنگجو مارے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کابل : افغان سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جنگ زدہ ملک کے مشرقی علاقے میں خونریز لڑائی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 65 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات بھی جاری ہیں۔

طالبان اور افغان سکیورٹی فورسز کے درمیان تازہ لڑائی مشرقی صوبہ پکتیکا کےضلع وزی خیوا میں گزشتہ شب ہوئی، طالبان نے پہلے اس ضلع میں افغان فوج کے ہیڈ کوارٹرز کی عمارت پر دھاوا بول دیا تھا۔

صوبہ پکتیکا کے ترجمان شاہ محمد ارائیں نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ افغان فورسز نے طالبان کے خلاف جوابی کارروائی کی ہے جس میں انھیں بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جھڑپ میں 65 طالبان جنگجو ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ بدقسمتی سے تین پولیس اہلکار شہید اور چھ زخمی ہوگئے، پکتیکا کی صوبائی کونسل کے سربراہ بختیار گل زدران نے اس اطلاع کی تصدیق کی ہے تاہم طالبان نے فوری طور پر واقعے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سے ایک روز قبل طالبان نے افغانستان کے جنوبی صوبہ اورزگان میں پیرا ملٹری پولیس کے 28 اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

ادھر قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان حکومت کے نمائندوں اور طالبان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں لیکن ابھی تک ان میں کوئی نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور نہ فریقین میں ان مذاکرات کے کسی ایجنڈے پر اتفاق رائے ہوسکا ہے، دوحہ میں بین الافغان بات چیت 12 ستمبر کو شروع ہوئی تھی اور یہ دھیرے دھیرے آگے بڑھ رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں