بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

خصوصی سرٹیفکیٹس : وزیراعظم کی جانب سے نوجوانوں کیلئے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگرز فورس رضاکاروں سے خطاب کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوجوانوں کا بڑا کنونشن بلانے کی ہدایت کردی، کنونشن میں بہترین کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں کو خصوصی سرٹیفکیٹس ملیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی یوتھ افیئرزعثمان ڈار کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ٹائیگرزفورس کے مستقبل سے متعلق اہم فیصلوں پر مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم نے ٹائیگرز فورس رضاکاروں سے خطاب کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوجوانوں کا بڑا کنونشن بلانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم ٹائیگرفورس رضاکاروں کیلئے آئندہ روڈمیپ کا اعلان کریں گے اور ٹائیگر فورس رضا کاروں میں خصوصی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کریں گے۔

معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ سرٹیفکیٹس بہترین کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں کو ملیں گے، ٹائیگر زکنونشن جلد سلام آباد میں ہوگا۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے نوجوانوں کی کوششوں کا بھرپور اعتراف کیا ہے اور کہا کہ نوجوان اثاثہ ہیں،مستقبل کیلئے رہنمائی فراہم کریں گے۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں