تازہ ترین

سستی بجلی کی فراہمی، عالمی بینک پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر دے گا

اسلام آباد : عالمی بینک نے پاکستان میں متبادل توانائی کے منصوبوں کے لئے45 کروڑ ڈالر فنڈنگ کی منظوری دے دی، متبادل توانائی کے منصوبوں سے مہنگے ایندھن کی درآمد پر پاکستان کا انحصار کم ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک پاکستان میں متبادل توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلیے پر عزم ہے، عالمی بینک کے ایگزیکیٹو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پاکستان میں متبادل توانائی کے منصوبوں کے لئے پینتالیس کروڑ ڈالر فنڈنگ کی منظوری دے دی۔

اس رقم سے خیبر پختونخوا کے پن بجلی اور شمسی توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی، متبادل توانائی کے منصوبوں سے سستی اور ماحول دوست بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، متبادل توانائی کے منصوبوں سے مہنگے ایندھن کی درآمد پر پاکستان کا انحصار کم ہوگا۔

عالمی بینک کے پاکستان کے لئے کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں سے پاکستان کو گرین ہاؤس گیس کے اخراج میں کمی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے لڑنے میں مدد ملے گی۔

Comments

- Advertisement -