ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ایف آئی اے کی مبینہ لاپرواہی نے جنسی ہراسگی کا شکار لڑکی کی جان لےلی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی کیس میں مبینہ غفلت کے باعث جنسی ہراسگی کا شکار لڑکی جان سے چلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی رہائشی لڑکی نے علی نیازی نامی شخص کے خلاس جنسی ہراسگی کی درخواست دی تھی، جس پر سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد ملزم کو جیل بھیجا گیا جس کے بعد ساتھیوں نے متاثرہ لڑکی بلیک میل کرنا شروع کردیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگے۔

متاثرہ لڑکی نے واقعے کی ڈائریکٹر سائنر کرائم ونگ اور تفتیشی افسر کو بارہا شکایات درج کرائیں لیکن لڑکی کے بار بار رابطہ کرنے کے باوجود بھی سائبر کرائم ونگ نے کیس کو اہمیت نہیں دی۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنسی ہراسگی کیس میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے عدم تعاون پر لڑکی نے مبینہ طور پر خودکشی کرکے اپنی جان لےلی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں