بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

تمام افغان اسٹیک ہولڈرز کو تاریخی موقع سے فائدہ اٹھاناچاہیے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے جنگ بندی اور تشدد میں کمی کیلئےتمام افغان جماعتوں کے کردارکی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام افغان اسٹیک ہولڈرزکوتاریخی موقع سےفائدہ اٹھاناچاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں پاک افغان تعلقات کومضبوط بنانےاورافغان امن عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نےافغان امن عمل میں پاکستان کی مستقل حمایت کایقین دلاتے ہوئے کہا کہ مثبت کوششوں سےامریکاطالبان امن معاہدہ، انٹراافغان مذاکرات کا آغاز ہوا۔

وزیراعظم نے دوحہ میں انٹرا افغان مذاکرات شروع کرنےکے اقدامات کی تعریف کی اور جنگ بندی اور تشدد میں کمی کیلئےتمام افغان جماعتوں کے کردارکی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام افغان اسٹیک ہولڈرزکوتاریخی موقع سےفائدہ اٹھاناچاہیے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغان قیادت کوخودایک جامع سیاسی معاہدےکیلئےمل کرکام کرناچاہئے، پاکستان افغان عوام کےبہترمستقبل کیلئے ہوئےفیصلوں کی مکمل حمایت کرے گا۔

ٹیلیفونک رابطے میں پاک افغان تعمیری روابط، امن و استحکام سمیت افغان عوام کی خوشحالی کی اہمیت پربھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نےافغانستان کےدورےکی دعوت پرصدراشرف غنی کاشکریہ اداکیا، وزیراعظم عمران خان نےکہاوہ جلدافغانستان کادورہ کریں گے۔

افغان کونسل قومی مفاہمت کےچیئرمین ڈاکٹرعبد اللہ عبداللہ اگلےہفتےاسلام آبادآئیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں