اشتہار

نوجوان نے آسمان پر اپنا بستر لگالیا، حیرت انگیز ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

استنبول : ترکی کے ایک نوجوان نے پیرا گلائیڈر پر بستر لگا کر (فلائنگ بیڈروم) آسمان پر اڑنے کا شاندار مظاہرہ کیا، ویڈیو دیکھنے والے حیرت زدہ رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے 29سالہ شخص حسن کیول نے اپنے پیراگلائڈر پر ایک بستر لگا کر آسمان پر اڑتے ہوئے سونے کا مظاہرہ کیا حسن کیول نے پیرا گلائڈنگ کرتے ہوئے پوری دنیا کے ایڈونچر اسپورٹس سے دلچسپی رکھنے والوں کو حیران کردیا۔

حسن کیول کا تعلق ازمیر سے ہے انہوں نے پیرا گلائیڈر ہر ایک فریم کے ساتھ خصوصی طور پر تیار کردہ صوفہ نما بیڈ منسلک کیا جس میں پیراشوٹ اور پہیے لگے ہوئے تھے، اپنے اسٹنٹ کو مزید خوفناک بنانے کے لیے انہوں نے بیڈ کے سائیڈ پر لیمپ اور ایک ٹی وی سیٹ بھی رکھا ہوا تھا۔

- Advertisement -

اسٹنٹ کے آغاز میں جیسے ہی انہوں نے فلائنگ کیا تو پہلے اپنے جوتے اتارے اور اپنے پاؤں اوپر کرنے سے پہلے موزے پہنے۔ کروز میں چند منٹ کے فاصلے پر کیول ٹیلی ویژن پر ٹام اینڈ جیری کو دیکھتے ہوئے دیکھا گیا اس موقع پر دیکھنے والوں کو اس کے نیچے سمندر کا ایک خوبصورت اور حسین نظارہ دکھائی دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسمان پر اڑتے ہوئے انہوں نے گھڑی میں الارم لگایا، اپنی آنکھوں پر نیند کا ماسک پہنا اوراپنے آپ کو ایک چادر سے ڈھانپ کر آرام سے سوگئے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حسن کیول کو صوفے نمنا بیڈ سے باندھ کر نہیں رکھا گیا تھا اس کے باوجود وہ آسمان پر تیز ہواؤں میں پورے سفر کے دوران پرسکون اور آرام سے رہے، یہاں تک کہ انہوں نے کچھ ناشتہ کیا اور کولڈ ڈرنک بھی پی۔

صوفہ نما بیڈ پر دونوں جانب سائیڈ ٹیبلز بھی لگی ہوئی تھیں جس پر ایک جانب لیمپ بھی رکھا ہوا تھا۔ جب الارم کی گھنٹی بجتی ہے تو وہ آرام سے آنکھیں کھول کر اپنا ماسک اتارتے ہیں اور خوبصورت ساحل پر بہت آرام اور آسانی کے ساتھ اتر جاتے ہیں۔

اپنی گفتگو میں حسن کیول کا کہنا تھا کہ مہم جوئی بے حد پسند ہے، اسٹنٹ کرتے ہوئے مجھے ایسا لگا جیسے میں جنت میں اڑ رہا ہوں، مجھے لگتا ہے جیسے آسمان ہی میرا گھر ہے اور میں گھر کو راحت بخشنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں