بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

مہنگائی کی شرح، ہفتہ وار رپورٹ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی ادارۂ شماریات نے مہنگائی کی شرح کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔

ادارۂ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.32 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی شرح 8.86 فیصد تک پہنچ گئی۔

ادارۂ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 21 اشیاءکی قیمتوں میں استحکام رہا۔

رپورٹ کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 9 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 100 روپے فی کلو سے تجاوز کرگئی،  انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔

مزید پڑھیں: گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کتنا اضافہ ہوا؟

ادارۂ شماریات کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 57 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ پیاز، مٹن، بیف، دہی، چاول، گُڑ، آٹا، دال ماش اور انرجی سیور کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زندہ مرغی، ایل پی جی گیس، دال مونگ جبکہ پھلوں میں کیلے اور سزبیوں میں لہسن کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں